آپریشن


2016-05-24_Operation

سسپنس مائکرو فکشن “آپریشن” تحریر۔ آل حسن خاں قائم گنج’ انڈیا۔

آپریشن کے بعد وہ ایسا غائب ہوا کہ وہ پھر کبھی دکھائی نہیں دیا لیکن آج اچانک شہر کے مانے ہوئے نیرو سرجن لقمعان کی نظر اس نوجوان کے چہرے پر پڑی تو وہ بے چین ہوکر اپنی کار سے جلدی سے باہر آیاتب تک وہ سڑک پر کافی دیر سے لگے جام کی بھیڑ میں کھو گیا تو ڈاکٹر بھی اس کی تلاش میں بھیڑ کو چیرتا ہوا آگے بڑھنے لگا ابھی کچھ ہی دورآیا تھا کہ وہ اسے پھر سے دکھائی دے گیا۔تب اس کے قریب پہنچ کر ڈاکٹر نے کہا۔

“او میرے بھائی آپ کہاں کھو گئے تھے آج بڑی مشکل سے ملے ہو۔ آپ کا قیمتی سامان میرے پاس رکھا ہے چل کر اسے لے لیں۔ آخر میں کب تک آپ کے دماغ کو سنبھال کر رکھ سکونگا۔”

یہ سنتے ہی وہ بولا” اسے آپ ہی رکھ لیں مجھے اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔”

ابھی ڈاکٹر کچھ سمجھ پاتا کہ ایک زور دار دھماکے کے ساتھ وہ پھٹ گیا سیکڑوں انسانوں کے جسم کے ٹکڑے ہوا اور گرد غبا ر کے ساتھ اڑ رہے تھے اور ڈاکٹر کا بھیجہ سڑک پر پڑے برقی ٹوٹے تاروں میں الجھا ہوا جل بھن رہا تھا۔

ڈاکٹر لقمعان آدھی رات سے خاموش بیٹھا خلا میں گھور رہا تھا۔

آل حسن خاں قایم گنج انڈیا