نادان کی دوستی

“بچّو ! آج تم لوگوں کی چھٹّی۔” اچانک مولوی صاحب نے کہا تو سب شاگرد چونک پڑے‛ مگر ملّو نے تجسس سے پوچھا”مولی صاب! آج چھٹّی کیوں کردی؟”

“ارے !آج شام کو مشاعرہ ہے تم سب بھی سننے چوک میں آجانا اور جب میں شعر پڑھوں تو واہ! واہ!! بھی کرنا۔”

دوسرے دن مولوی صاحب نے ملّو کو پکڑا”ابے ملعون! تجھ سے اتنی واہ! واہ!! کرنے کے لئے کس نے کہا تھا….ایک تو تو ٹھیک میرے سامنے بیٹھ گیا….اوپر سے اتنی واہ واہ کی کہ شعر پڑھنا ہی مشکل ہو گیا….کمبخت میرے پڑھنے سے پہلے ہی واہ واہ شروع کردیتا…. تو نے تو مجھے پریشان کردیا۔”

آج جب بھی میں فیس بک پر کسی کے انتقال کی خبر کے ساتھ ہی سیکڑوں لائک دیکھتا ہوں تو مجھے ملّو جیسے نادان دوست کی بہت یاد آتی ہے۔

 

آل حسن خاں قاںٔم گنج انڈیا۔